29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
گلگت بلتستان میں ڈرائیورز کا تشدد کے خلاف احتجاج
جنگ نیوز -
گلگت بلتستان …گلگت بلتستان میں ٹرک ڈرائیورز پر مبینہ تشدد اور شاہراہ قراقرم کی توسیع اور مرمت میں تاخیر کے خلاف ٹرک ڈرائیور ایسو سی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری ہے جس کے باعث اضلاع میں مال بردارگاڈیوں کی آمد و رفت بند ہے۔ٹرک اونرز ایسو سی ایشن کے نمائندے حاجی اسفند یار نے جیو نیوز کو بتایا کہ شاہراہ قراقرم پر چلاس، جگ لوٹ اور اسکردو میں کئی با اثر افراد نے غیرقانونی وزن کانٹوں پر زبردستی وزن کرواکے ٹرک ڈرائیورز سے رقم وصول کرتے ہیں اور انکار پر مسلح افراد کی جانب سے تشدد کیا جاتا ہے۔ واقعہ کے خلاف بشام کے مقام پر500 ٹرک ڈرائیوروں نے گاڑیاں روک کر گلگت بلتستان کو سامان کی فراہمی بند کردی جسکے باعث گلگت بلتستان کو خوراک کی فراہمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔