29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
لاہور:پولیس کا چھاپہ ،جوا کھیلنے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
لاہور:پولیس کا چھاپہ ،جوا کھیلنے کے الزام میں پانچ افراد گرفتار
لاہور…مال روڈ لاہور پر واقع ایک پلازہ میں پولیس نے چھاپہ مار کرمالک سمیت پانچ افراد کو کرکٹ میچوں پر جوا کھیلنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پرکہ مال روڈ ریگل چوک کے قریب ایک پلازہ میں واقع چیمبر میں شبیر نامی ایک ایڈووکیٹ کرکٹ میچ پر جوا کرواتا ہے ۔جس پر تھانہ سول لائینز پولیس نے چھاپہ مارا اور وہاں پر موجود چیمبر کے مالک شبیر ایڈووکیٹ سمیت 5 افراد کو گرفتار کر لیا اور آفس میں موجود 13 موبائل فونز،پی ٹی سی ایل فونز،4 مونیٹرز اور لیب ٹاپ برآمد کر لیا ۔پانچوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔