تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

کینیڈامیں آج عام انتخابابت ہورہے ہیں

جنگ نیوز -
کینیڈامیں آج عام انتخابابت ہورہے ہیں

ٹورنٹو…کینیڈامیں آج عام انتخابابت ہورہے ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق الیکشن کے نتیجے میں ایک بارپھرمخلوط حکومت بننے کے امکانات ہیں۔کینیڈاکی کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعظم سٹیوین ہارپر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کنزرویٹو پارٹی کو ووٹ دیں۔جو ایک مستحکم اکثریتی حکومت بناسکتی ہے۔ٹورنٹو میں ایک جلسے سے خطاب میں انھوں نے خبردارکیا کہ اگر مخلوط حکومت قائم کی گئی تو اُنھیں شک ہے کہ بائیں بازو کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جیک لیٹن کو وزیرِ اعظم نہ بنا دیا جائے۔رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق نیوڈیموکریٹک پارٹی کی مقبولیت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔اگرمعلق پارلیمنٹ وجودمیں آتی ہے تو حزبِ مخالف کی تین جماعتیں لبرل پارٹی، نیو ڈیموکریٹک پارٹی اور کیوبک کی علیحدگی پسند جماعت بلاک کیونکائز مل کر مخلوط حکومت قائم کرسکتی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.