تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اٹک : کھوڑ میں نامعلوم افراد کا نیٹوکنٹینرز پر حملہ ،4 پولیس اہلکار شہید

جنگ نیوز -
اٹک ... اٹک میں پنڈی گھیپ کے نواحی علاقے کھوڑ میں نامعلوم افراد نے نیٹو کے کنٹینرز پر حملہ کردیا ،جس کے نتیجے میں کنٹینرز کی سیکیورٹی پر تعینات چار پولیس اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات اٹک میں پنڈی گھیپ کے نواحی علاقے دھلیاں موڑ پر نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ایک سب انسپکٹر سمیت چار اہل کار شہید اور کانوائے میں موجود 6اہلکاربھی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق مسلح افراد نے نیٹوکنٹینرز پربھی فائرنگ کردی جس کے باعث10 کنٹینرزمیں آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے ڈھوک پٹھان کے علاقے میں بھی نیٹو کنٹینرز پر فائرنگ کی جس سے چار کنٹینرز میں آگ لگ گئی ۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد دوگاڑیوں میں سوار تھے اور پمفلٹس پھینک کر فرار ہوگئے۔ دونوں واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں ۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.