29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
القاعدہ کا سربراہ اسامہ بن لادن مارا جا چکا ،امریکی میڈیا کا دعویٰ
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن مارا جا چکا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق اسامہ بن لادن ہلاک ہوچکے ہیں۔اس حوالے سے امریکی انتظامیہ کے کچھ عہدیداران نے تصدیق کی ہے ۔امریکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی لاش امریکا کے پاس ہے اور جلد صدر باراک اوباما اس حوالے سے امریکی قوم سے خطاب کرینگے۔