تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

لیبیا:طرابلس سے اقوام متحدہ کاغیرملکی عملہ واپس چلاگیا

جنگ نیوز -
طرابلس ... لیبیا کے دارالحکومت طرابلس سے اقوام متحدہ کا غیرملکی عملہ واپس چلا گیا۔اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق طرابلس میں عالمی ادارے کے کمپاؤنڈ پرشہریوں کے حملے کے باعث وہاں موجود بارہ رکنی غیرملکی عملے کوواپس بلالیا گیا۔ یہ فیصلہ امن وامان کی خراب صورت حال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق مظاہرین طرابلس میں یواین کے دفتر میں داخل ہوئے اورجاتے ہوئے کچھ گاڑیاں بھی ساتھ لے گئے تاہم مقامی عملہ محفوظ رہا۔اتوارکو صدر قذافی کے بیٹے اور پوتوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کے دوران شہریوں نے برطانیہ اوراٹلی کے سفارت خانوں پر حملہ کیا جس کے بعد اقوامِ متحدہ نے طرابلس سے اپنے غیر ملکی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیاتھا۔ اقوام متحدہ کاانٹرنیشنل اسٹاف گزشتہ ماہ ہی طرابلس پہنچاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.