29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ بن لادن کو اسلام آباد کے قریب مارا گیا ،امریکی میڈیا کا دعویٰ
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو اسلام آباد کے قریب مارا گیا ہے ۔جبکہ امریکی انتظامیہ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔امریکی میڈیا کادعویٰ ہے کہ اسامہ ن لادن کی لاش امریکی حکام کے پاس ہے اوراس کو اسلام کے قریب ایک گھر میں ہلاک کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے امریکی صدر باراک اوباما اب سے کچھ دیر بعد قوم سے خطاب میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان کریں گے۔امریکی صدر بارک اوباما کا خطاب پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے سات بجے ہونا تھا لیکن ان کے خطاب میں تاخیر ہورہی ہے ۔