29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کراچی،فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،3زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ دیگر علاقوں میں3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلشن معمار کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت گل مہاجر نام سے ہوئی ہے جس کی عمر45 سال ہے۔ کورنگی بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ یوسف نامی شخص زخمی ہوا، جبک ریسکیو ذرائع کے مطابق سفورا گوٹھ میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔