29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کی ہلاکت کی خبر کے بعد پشاور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
جنگ نیوز -
پشاور…اسامہ کی ہلاکت کی خبر کے بعد پشاور پولیس نے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے اور اہم مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ایس ایس پی اپریشنز اعجاز خان نے جیونیوز کوبتایا کہ اسامہ کی ہلاکت کی خبرکے بعد اہم مقامات پر نفری بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پولیس کی گشت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ایس ایس آپریشن کے مطابق شہر کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کردی گئی ہے ۔ اور پشاور چھاونی کی حدود میں واقع اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔