29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
بلوچستان میں فائرنگ کے مختلف واقعات،2ہلاک،3زخمی
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ میں فائرنگ کے واقعات کے دوران دوافرادہلاک اورتین زخمی ہوگئے جبکہ کرنسی ڈیلرزکوڈیڑھ کروڑروپے نقدی سے محروم کردیاگیا۔کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں جائیدادکے تنازعے میں فائرنگ کرکے چچااوراسکی بیوی کوزخمی کردیااورفرارہوگئے تاہم بعدازاں ملزم موقع سے فرارہوگیاجبکہ جان محمدروڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے منی چینجرزبھائیوں کوزخمی کردیااوران سے ڈیڑھ کروڑروپے لوٹ کرفرارہو گئے پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ بروری پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب پانچ مفرورملزمان کوگرفتار کرلیاجن کے قبضے سے ایک پسٹل اورراونڈزبھی برآمدہوئے تربت میں نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے نجی ٹی وی کے رپورٹر سمیت دو افراد کو زخمی کر دیا وزیر اعلی نے واقعہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا گیا۔