29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں بجلی کابحران جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں بجلی کابحران جاری ہے630میگاواٹ شارٹ فال کے باعث لوڈشیڈنگ کے نتیجے میں عوام الناس کومشکلات کاسامناکرنا پڑرہاہے۔کیسکوحکام کاکہناہے کہ کوئٹہ میں چار سے چھ ، ضلعی ہیڈکوارٹر میں دس سے بارہ جبکہ دیہی علاقوں میں18گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے بلوچستان کے42گرڈ اسٹیشنوں پر بجلی کی ضرورت بارہ سو میگا واٹ ہے جبکہ6سو میگا واٹ بجلی دستیاب ہے630میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلئے کیسکو شیڈول کے برعکس کوئٹہ میں اٹھ جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں ولہ اور کہیں کہیں بیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں ۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث کاروبار ی حضرات شدیدمالی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے ۔ عوام کاکہناہے کہ کئی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے بالخصوص زمینداری تباہ ہو کر رہ گئی ہے جبکہ وولٹیج انتہائی کم ہونے کے باعث مشنیری جل جانے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں ۔