29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ناروے کا لگژری جیل ، ہو ٹل کی ما نند خو بصو رت اور پر آ سائش
جنگ نیوز -
اوسلو…سی ایم ڈی…لگژری ہو ٹلز تو دنیا میں بہت سے ہیں لیکن کیاا ٓ پ نے لگژری جیل کے بارے میں سنا ہے ؟جی ہا ں ناروے میں قا ئم Halden Prison کو دنیا کا پر تعیش ترین اور بہترین جیل ما نا جا تا ہے جس میں مو جود سہو لیا ت کسی شا ندا ر ہو ٹل سے کم نہیں ۔75 ایکڑکے وسیع وعریض رقبے پر محیط یہ منفرد جیل کسی زندان کے برعکس ایک ایسادلچسپ اور انوکھا قید خانہ ہے جہا ں ہر قیدی کے لئے ایک الگ کمرہ موجود ہے جو بہترین فرنیچر ، LCD ٹی وی اور شاور کی سہولیات سے آراستہ ہے۔اس جیل میں قیدیوں کے کھیلنے کے لیے شا ندا ر اسپورٹس روم اور تفریح کے لیے ایک میوزک روم بھی ہے جہاں پیا نو سمیت مختلف آ لا تِ مو سیقی موجود ہیں جبکہ اس کا شا ندا ر با ورچی خانہ بھی کسی ہو ٹل کے باورچی خانے سے کم نہیں ۔