تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ایبٹ آباد میں آپریشن کے بارے میں کچھ علم نہیں تھا، وزیر اعلیٰ ہوتی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت ہر ایک کیلئے بڑی اہم ہے تاہم ایبٹ آباد میں ہونیوالے اس آپریشن میں صوبائی حکومت کو رابطہ میں نہیں رکھا گیااور نہ ہی انہیں اس بارے میں کچھ علم تھا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے آج سپریم کورٹ ، اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایبٹ آباد میں رات دھماکے کی آواز سن کر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں علاقہ کو فوج نے پہلے سے گھیرے میں لے رکھا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے بارے میں آئی ایس پی آر کی بریفنگ کا انتظار کیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.