29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
انگلش پریمئر لیگ: آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دیدی
جنگ نیوز -
لندن …انگلش پریمئر لیگ میں آرسنل نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 1-0 سے شکست دیکر خود کو ایک بار پھر ٹائٹل ریس میں شامل کرلیا۔ ایمیریٹس اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں آرسنل کا سامنا تھا سرفہرست مانچسٹر یونائیٹڈ سے،پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے گول کرنے کی کئی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں ۔56 ویں منٹ میںRamsey کے فیصلہ کن گول ے آرسنل کو کامیابی دلا دی، دیگر میچز میں لیورپول نے نیوکاسل کو تین صفر سے شکست دی، مانچسٹر سٹی نے ویسٹ ہیم کو دو ایک سے ہرایا جبکہ برمنگھم اور وولفز کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ73 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ، چیلسی70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آرسنل کی ٹیم67 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔