29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور اور ویر گرلز زرین خان میں جنگ شروع
جنگ نیوز - ممبئی…سی ایم ڈی…سپر اسٹار سلما ن خان کی فلم دبنگ اور ویر میں ان کے مدِمقابل جلوہ گر ہو نے والی دو حسینا ؤں سو نا کشی سنہا اور زرین خان میں خاموش جنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔حال ہی میں سلمان خان نے اپنی نئی فلم Readyکے میوزک کی تعارفی تقریب کے بعد ایک پارٹی کا اہتما م کیا جس میں شرکت کر نے والی دبنگ گرل سونا کشی سے سلمان خان اور زرین خان کی دوستی دیکھی نہیں گئی اور انھوں نے حسد میں آکر زرین کو دھکا دے مارا۔سلما ن خان پارٹی میں مدعو اپنے دوستوں سے زرین کا تعارف کر وا رہے تھے کہ سو نا کشی سے یہ منظر دیکھا نہیں گیا۔ سونا کشی اپنی اس حسد کو زیادہ دیر تک دل میں چھپا نہیں سکیں اور ایک موقع پر اپنے آگے مو جود زرین کو دھکا دے کر اپنے دل کا غبا ر نکال د یا۔ زرین نے پلٹ کر جب سونا کشی سے اس دھکے کی وضاحت ما نگی تو انھوں نے اسے ایک اتفاقی حادثہ کہہ کر معاملہ رفع دفع کر دیا۔سلما ن خان جو اس صورتحال سے نا واقف تھے اس پارٹی میں زرین خان کو اپنے دوستوں اور فلمی شخصیات سے ملواتے رہے ۔واضح رہے کہ سلما ن خان نے زرین خان کو ایک با ر پھر سے با لی وڈ میں پروموٹ کرنے کا ذمہ سنبھال لیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انھوں نے نا صرف فلم Readyکا آئٹم سانگ زرین سے کر وایا ہے بلکہ اپنے دوست اور پروڈیوسر Sajid Nadiadwalaکی فلم ہاؤس فل ٹو کی کاسٹ کا بھی حصہ بنوادیا ہے جو سونا کشی کو ایک آنکھ نہیں بھا رہا۔