29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ مارا گیا،آپریشن میں پاکستانی افواج نے حصہ نہیں لیا، دفتر خارجہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان کے دفتر خارجہ نے بھی القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی موت دنیا بھر دہشت گرد تنظیموں کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپریشن مشترکہ نہیں تھا، خفیہ اطلاع پر امریکی فورسز نے براہ راست آپریشن کیا، جس میں ایبٹ آباد کے قریب اسامہ بن لادن مارا گیا۔ آپریشن پاکستان کے خفیہ اداروں کے تعاون سے کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایبٹ آباد آپریشن امریکی پالیسی کے مطابق تھا،امریکاکی پالیسی تھی کہ اسامہ کا پتاچلنے پر براہ راست ایکشن کریگا،اسامہ کی ہلاکت کے بارے میں امریکی صدر اوباما نے صدر زرداری کو آگاہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ القاعدہ نے پاکستان کے خلاف جنگ شروع کررکھی تھی،القاعدہ کو سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے پہنچایا، القاعدہ نے پاکستانی فوج اور نہتے عوام کو نشانہ بنایا،ہزاروں پاکستانی شہید ہوئے۔