تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کی ہلاکت، امریکی خوشی سے جھومنے لگے، بش کی فوج کو شاباش

جنگ نیوز -
واشنگٹن …سابق امریکی صدر جارج بش نے اسامہ کی ہلاکت کوامریکا کی جیت قرار دیاہے جبکہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسامہ کی ہلاکت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات دنیا کیلئے چین و سکون کا باعث بنے گی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے القاعدہ کے سربراہ اور دس سال سے دنیا کے سب سے زیادہ مطلوب شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،جس کے بعد دنیا بھر سے رد عمل سامنے آنا شروع ہوگیاہے۔اپنے دور حکومت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کرنیوالے سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے اسامہ کی ہلاکت کو امریکاکی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے باراک اوباما کو مبارک باد دی اور اس مشن میں شامل فوجیوں کی قربانیوں کا بھی ذکر کیا۔دوسری جانب اسامہ بن لادن کی ہلاکت پرنیویارک کے پولیس چیف ریمنڈ کیلی نے خوشی ظاہر کرتے ہوئے اسے سنگ میل قرار دیاہے۔ بن لادن کی ہلاکت کی خبر ملتے ہی وائٹ ہاوس کے باہربڑی تعداد میں لوگ جمع ہوگئے اور خوشیاں منانے لگے۔اسامہ کی ہلاکت کی خبریں ملتے ہی انٹر نیٹ پر بھی رد عمل سامنے آنے لگے ہیں اور سماجی تعلقات کی ویب سائٹس فیس بک اور ٹوئٹر پر لوگوں نے اپنے پیغامات دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.