29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائینگے
جنگ نیوز -
ممبئی …انڈین پریمئر لیگ میں آج دو میچز کھیلے جائینگے، ممبئی انڈینز کا سامنا کنگز الیون پنجاب سے ہو ا جبکہ کوچی کی ٹیم دہلی کا مقابلہ کریگی۔ راجستھان رائلز کو ٹاپ پر پہنچے ابھی ایک ہی روز ہوا ہے لیکن آج ممبئی میں ساڑھے تین بجے شروع ہونیوالا میچ اسے پوائنٹس ٹیبل پر نیچے دھکیل سکتا ہے۔ تیسرے نمبر پر دس پوائنٹس کے ساتھ موجود ممبئی انڈینز کو آٹھویں نمبر کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کا مقابلہ کرنا ہے، جہاں کامیابی اسے ایک بار پھر سرفہرست پوزیشن پر پہنچا دے گی۔ دوسرا میچ ساڑھے سات بجے دہلی میں کھیلا جائیگا جس میں کوچی ٹسکرز کیرالہ کو ہوم ٹیم دہلی ڈیر ڈیولز کا چیلنج درپیش ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے چھہ ، چھہ پوائنٹس ہیں۔