29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ق لیگ کے وزراء کی حلف برداری آج شام ایوان صدر میں ہوگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ترجمان ایوان صدر فرحت اللہ بابر کے مطابق وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا کی حلف برداری تقریب آج شام7بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ذرائع مسلم لیگ ق کے مطابق شراکت اقتدار فارمولا کے تحت پرویز الٰہی سینئر وفاقی وزیر اور وزیر مواصلات کا حلف اٹھائینگے۔ امیر مقام وزیر پانی و بجلی، غوث بخش مہر وزیر صنعت وپیداوار اور جام یوسف وزیر نجکاری ہوں گے۔ذرائع کے مطابق رضا حیات ہراج وزیر مملکت پارلیمانی امور، وقاص اکرم وزیر مملکت پٹرولیم اور اکرم مسیح گل ، وزیر مملکت اقلیتی امور ہوں گے جبکہ راجہ بشارت مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور قاسم شاہ مشیر برائے سیاحت ہونگے۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اسلام آباد میں نواز کھوکھر کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے نئیر بخاری نہیں ہوں گے۔احمد مختار گجرات میں چودھری شجاعت کے مدمقابل الیکشن نہیں لڑیں گے جبکہ فیصل صالح حیات کے مدمقابل عابدہ حسین انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی۔