29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
ملتان: سی این جی اسٹیشنز دوروز کیلئے بند
جنگ نیوز -
ملتان …ملتان ریجن میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی کو دو روزکیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ ملتان ریجن کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو سوموار اور منگل دو روز کیلئے بند کر دیا ہے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت ملتان ریجن خانیوال ، وہاڑی ، لیہ ، راجن پور ، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ اور چیچہ وطنی کے206 سی این جی اسٹیشنز آج صبح6 بجے صارفین کیلئے بند کر دئیے گئے ہیں جو بدھ کی صبح کھولے جائینگے۔ سی این جی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔