تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

امریکی فورسز کا پاکستان میں آپریشن ملکی خودمختاری کیخلاف ہے، مشرف

جنگ نیوز -
کراچی …سابق صدر پرویز مشرف نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کو پاکستان کی کامیابی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسامہ کی ہلاکت پاکستان کی کامیابی ہے،لیکن امریکی فورسز کا پاکستان میں آپریشن ملکی خودمختاری کیخلاف ہے۔جیو نیوز کے سینئر اینکرکامران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت امن پسندممالک کی کامیابی ہے، اس نے پاکستانیوں کیخلاف اعلان جنگ کیاہواتھااورپاکستان میں جتنے حملے ہوئے اس میں اسامہ بن لادن شامل تھے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فورس کاآپریشن ہماری خودمختاری کیخلاف ہے،ہمیں پاکستان کی سالمیت کوبھی نہیں بھولناچاہیے اور پاکستان میں کسی کوآپریشن کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، انہیں خوشی ہوتی اگریہ آپریشن پاک فوج کرتی ، انہوں نے ایبٹ آباد میں اسامہ کی موجودگی پر حیرت کا اظہارکیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑی غلط فہمی ہوگی کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم ہوگئی، ایک لیڈرکے جانے سے اثر ضرور پڑے گالیکن القاعدہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں طالبان کو دہشت گردی سکھانے والے القاعدہ ہے، انہوں نے ہی ہمارے قبائلی علاقوں میں طالبان کو خودکش جیکٹس اور آئی ای ڈیز وغیرہ بنانا سکھائے اور وہ پاکستان کے کھلے ہوئے دشمن ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.