تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کی ہلاکت: انٹرپول نے دہشت گردی کے امکان سے خبردار کردیا

جنگ نیوز -
پیرس…انٹر پول نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعددہشت گردی کے خطرے کے امکان سے خبر دار کردیا۔انٹرپول کے سیکرٹری جنرل رونالڈ نوبل نے اسامہ بن لادن کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ القاعدہ لیڈر کی موت کے بعد سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق اسامہ کی ہلاکت کے باوجود القاعدہ سے جڑے لوگ دنیا بھر میں دہشت گردی کی وارداتیں جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف تعاون وجنگ جاری رکھیں اور متحد ہو کر اس عالمی خطرے کا مقابلہ کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.