تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

وزیر قانون پنجاب وفد کے ہمراہ چین روانہ

جنگ نیوز -
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کی قیادت میں وفد چین کے دورے پر روانہ ہو گیا۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے رانا ثنا اللہ ایک وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ ہوئے۔ وفد میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر ماہرین بھی شامل ہیں۔ دورے کا مقصد لاہور میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبے پر عملدرآمد کیلئے دو طرفہ تعاون کا فروغ ہے۔ اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوام کو سفری مشکلات سے نجات دلانے کیلئے اربن ریل کا اجرا سنگ میل ثابت ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.