29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
امریکا کو اسامہ کی ہلاکت کے ثبوت فوری سامنے لانے چاہئیں، تجزیہ کار
جنگ نیوز -
کراچی …القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت پر جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کاروں نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کے مختلف نتائج سامنے آسکتے ہیں۔ امریکا کو اسکی ہلاکت کے ثبوت فوری پیش کرنے چاہئیں۔جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار اور جیونیوزکے پروگرام کیپیٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے کہا کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی حیران کن بات تھی۔امریکا کوفوری تصدیق کرتے ہوئے ثبوت سامنے لانا چاہئیں۔سینئر صحافی اور جیونیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبانسلیم صافی کاکہناتھا کہ اسامہ کی ہلاکت پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی تاہم امریکانے خاص گرم جوشی نہیں دکھائی۔ان کا کہنا تھا کہ اسامہ کی پاکستان میں ہلاکت سے غیر ملکی تجزیہ کاروں کو پاکستان میں القاعدہ کی جڑیں ثابت کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن نائن الیون حملوں کے علاوہ امریکا مخالف کے طور پر بھی مشہور تھے۔ ان کی ہلاکت سے یہ علامت ختم ہوجائے گی تاہم القاعدہ اپنی شکست تسلیم نہیں کرے گی۔