تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ ماراگیا، پاک فوج نے آپریشن میں حصہ نہیں لیا،دفتر خارجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان نے اسامہ بن لادن کی موت کو دنیا بھر میں دہشت گرد تنظیموں کیلئے بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی پالیسی تھی کہ اسے دنیا میں جہاں بھی اسامہ کا پتہ چلا وہ براہ راست ایکشن کرے گا۔ترجمان دفترخارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر ہونے والے آپریشن میں اسامہ بن لادن ایبٹ آباد کے نواح میں مارا جاچکا ہے ، یہ آپریشن امریکی پالیسی کے مطابق تھا، ترجمان نے کہا کہ القاعدہ نے پاکستان کے خلاف جنگ شروع کررکھی تھی ، اسامہ کی موت دراصل دہشت گردی ختم کرنے کیلئے پاکستان سمیت عالمی برادری کے عزم کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ کی معاونت سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ہزاروں مرد، عورتیں اور بچے جان گنوا بیٹھے تھے، دہشت گرد حملوں میں30 ہزار پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے5 ہزار سے زائد اہلکار شہید ہوئے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بہت اہم کردار ادا کیا ہے، اس کا امریکا سمیت دنیا کی مختلف انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ بہت موثر تعاون ہے ،اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.