29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
چوتھا ون ڈے:ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت
جنگ نیوز -
بارباڈوس . . . . . ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستانی ٹیم انتظامیہ نے آج کی ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں اور وہاب ریاض کی جگہ تنویر احمد موقع دیا ہے اور بیٹنگ میں عثمان صلاح الدین کو موقع فراہم کیا ہے ۔پاکستان کو ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں 3-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے تاہم پاکستان کے کپتا شاہد خان آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں میں فتح کا عزم ظاہر کیا ہے۔