تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

اسامہ کی ہلاکت کے بعد ایوان صدر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا اعلان ہونے کے بعد ایوان صدر اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا ۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی شریک ہوئے ، اس کے علاوہ اجلاس میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ ترجمان ایوان صدر کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی موت کے حوالے سے پاکستان کا باضابطہ ردعمل ، ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.