تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ کیلئے بھارتی ٹیم کو کلیئرنس مل گئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ کیلئے وزارت داخلہ نے بھارتی جوڈو ٹیم کو کلیئرنس دے دی ہے ۔پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکریٹری مسعود احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ ساؤتھ ایشین جوڈو چمپئن شپ10 سے14 مئی تک اسلام آباد میں ہو گی،جس میں پاکستان ، بھارت ، سری لنکا نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے بھارتی ٹیم کو پاکستان آمد کیلئے کلیئرنس دے دی ہے اور آج وزارت کھیل کی جانب سے خط بھارت میں پاکستانی سفارتخانے کو بھجوا دیا جا ئیگا اور اس کے بعد بھارت ٹیم ویزے کے حصول کے بعد شیڈول کے مطابق پاکستان آئیگی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.