تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے الطاف حسین کو اعتماد میں لیا ہے جبکہ اسامہ کی ہلاکت کے بارے میں حکومت اعلامیہ جاری کر رہی ہے۔اسلام آباد میں جاری کئے گئے سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے آج ایم کیو ایم کے وفدنے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر داخلہ رحمان ملک کو کراچی کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ ایم کیو ایم کی شکایات کا ازالہ کیا جائے،اس کہ علاوہ ایم کیو ایم کی قیادت کو کابینہ میں دوبارہ شمولیت کی دعوت بھی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے حکومتی رد عمل کے بارے میں بھی ایم کیو ایم کی قیادت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.