تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پاکستان کی حدود میں غیرملکی کارروائی قومی خودمختاری پر ضرب ہے،ن لیگ

جنگ نیوز -
لاہور… مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حدود میں کسی قسم کی غیر ملکی کارروائی ہماری قومی خودمختاری پر ضرب ہے،ن لیگ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر ہر قسم کی کارروائی کا حق صرف پاکستان کے قومی اداروں کو ہی حاصل ہے،نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے بھی ہزاروں شہری دہشت گردی اور خودکش حملوں کا نشانہ بنے،اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد خطے میں پائیدار امن بحال کرنیکیلئے نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پارلیمنٹ کے کردار کو مؤثر بنایاجائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.