تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

چارسدہ میں کام بم دھماکا،3بچے اور خاتون جاں بحق، 11افراد زخمی

جنگ نیوز -
چارسدہ…چارسدہ کے علاقے عمر زئی میں تھانے کے ساتھ متصل مسجد کے قریب کاربم دھماکے میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔عمرزئی پولیس اسٹیشن چارسدہ کے احاطے میں واقع مسجد کے قریب کار بم دھماکہ سہ پہر تین بجے اس وقت ہوا۔ جب بچے مسجد میں درس لے رہے تھے ڈی پی او چارسدہ محمد نثار کے مطابق دھماکے میں ساٹھ سے ستر کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ایک خاتون اور تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ چار پولیس اہلکاروں اورتین خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہوئے۔ انہیں ڈی ایچ کیو چارسدہ پہنچا دیا گیا ،دھماکے کے فورا بعد مقامی لوگوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔دھماکے سے عمر زئی پولیس اسٹیشن، ملحقہ مسجد اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کی جگہ تین فٹ گہرا اور چار فٹ چوڑا گھڑا پڑ چکا ہے ۔بعد ازاں دھماکے میں زخمی ہونے والے تین افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمنتقل کیاگیا۔ جن میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں، زخمیوں میں اے ایس آئی علی جان بھی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ایک زخمی شہری شاہ رخ کی حالت نازک ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق زخمی خاتون اپنے گھر کی چھت منہدم ہونے سے زخمی ہوئیہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.