تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

ڈیلس: پاک و ہند یکجہتی مشاعرہ کیلئے جائزہ نشست

جنگ نیوز -
ڈیلس…راجہزاہد اختر خانزادہ … ڈیلس میں گہوارہ ادب کے زیراہتمام ایک انتظامی نشست کا انعقاد کیا گیاجس میں اگلے ماہ ہونے والے پاک و ہند یکجہتی مشاعرے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس نشست میں انتظامیہ کے مقامی عہدیداران اور سرکردہ منتظمین نے شرکت کی۔ نشست میں مشاعرے کے منظم انعقاد کیلئے مختلف ٹیموں کی تشکیل کو آخری شکل دی گئی جبکہ دیگر تفصیلات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اس انتظامی نشست میں یونس اعجاز، طارق ہاشمی ، نور امروہوی اور نادر درانی کے علاوہ اسد صدیقی ، ارشاد کمالی اور مغنی رضا نے شرکت کی۔یاد رہے کے گہوارے ادب13مئی کی شب ایک یادگار مشاعرے کا اہتمام کر رہا ہے جو کراؤن پلازہ ہوٹل ڈلاس میں منعقد ہو گا۔ مشاعرہ میں شمولیت کے خواہشمند مغنی رضا سے8328775504 پر رابطے قائم کر سکتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.