تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

پی پی اور ق لیگ کا اتحاد منافقت اور اور مفاد پرستی کی انتہا ہے،چوہدری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد… قائد حزب اختلاف چوہدری نثارکاکہناہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے جیسے اتحادنہ تو دیرپا ہوتے ہیں اور نہ ہی عوام کے لئے کوئی مثبت تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ اتحاد بھی مشاہد حسین کی کتاب لوٹو اور پھوٹو کا دوسرا باب ثابت ہو گا۔ اسلام آبادسے جاری ایک بیان میں چوہدری نثارکاکہناہے کہ جھوٹ ،منافقت اور مفاد پرستی کی انتہا ہو گئی ہے،ایک دوسرے پر قتل،ملک دشمنی ،چوری اورکرپشن کے الزامات لگانے والے آج ایسے بغل گیر ہیں جیسے عوام ان کے اعمال اور اقوال سے بے خبر ہوں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ جس دیدہ دلیری سے ق لیگ نے اپنے تمام بیانات کو پس پشت ڈال کر آصف زرداری کے در پر ماتھا ٹیکا ہے اس سے ثابت ہو گیا کہ جس طرح مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اسی طرح اقتدار کے بغیر ق لیگ کا قائم رہنا نا ممکن ہے۔ جو قرآن اٹھا کر حکمرانوں کی رینٹل پاور میں کرپشن کی قسمیں کھاتے تھے، آج قوم کا ان کے کردار پر ماتم کرنے کو دل چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.