29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کی ہلاکت سے دنیا محفوظ ہوگئی،اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی صدرباراک اوباما نے القاعدہ کے رہنمااسامہ بن لادن کی پاکستان میں ایک کارروائی میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،جبکہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے اسامہ بیٹا اور تین ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے قوم سے خطاب میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ القاعدہ کارہنما آج پاکستان کے شہرایبٹ آباد میں اسپیشل فورسزکی ایک کارروائی میں ماراگیاہے،اس کی لاش امریکا کے پاس ہے ۔امریکی صدرنے کہا کہ اسامہ کی پاکستان میں موجودگی کی اطلاع گزشتہ ہفتے ملی تھی۔اس آپریشن سے متعلق معلومات پر پاکستان سے تبادلہ خیال کیا گیا اوراسلام آباد نے اس میں مدد کی۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے لیے آج تاریخی دن ہے، اسامہ کی ہلاکت سے دنیا محفوظ ہوگئی ہے اسامہ نے معصوم امریکیوں کونشانہ بنایا وہ نائن الیون حملوں کاذمے دارتھا۔اس نے امریکا کے خلاف اعلان جنگ کررکھاتھااس کوقتل یا گرفتارکرنا امریکا کی ترجیح تھی ۔اس کی ہلاکت سے انصاف پوراہوگیا،اوباما نے کہا کہ ان کی اس آپریشن کے حوالے سے صدرزرداری سے بات ہوئی اورانھوں نے اسے پاکستان اورامریکا کے لیے بہت بڑی کامیابی قراردیا ہے۔ اوبامانے ایک مرتبہ پھر اس بات کودہرایا کہ اسامہ بن لادن اسلام کارہنما نہیں تھا،امریکا کی اسلام کے ساتھ جنگ نہیں ہے۔