تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

چوتھا ون ڈے: پاکستان کا ویسٹ انڈیز کوجیت کیلئے249رنز کا ہدف

جنگ نیوز -
بارباڈوس…پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری حالیہ سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں9وکٹ کے نقصان 248رنز بنائے جس میں محمد حفیظ کے شاندار121اور اسد شفیق کے عمدہ71 رنز شامل تھے ۔ان دونوں بیٹسمینوں کے درمیان153رنز کی شراکت رہی اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ166رنز ہے جو1979میں ماجد خان اور ظہیر عباس کے درمیان بنا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈین براوو اور کیماروش نے دو،دو وکٹ حاصل کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.