29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0
اسامہ کی موت ہالی ووڈ میں بھی موضوع سخن بن گئی
جنگ نیوز -
لاس اینجلس … القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا موضوع سیاسی میدانوں کے علاوہ شو بز کی دنیامیں بھی گرم رہا۔اورہالی ووڈ کے فلمی ستارے بھی اس پر اپنے خیالات ظاہر کئے بغیر نہ رہ سکے۔ہالی ووڈ میں اداکاروں کی زبان پر اسامہ بن لادن کی ہلاکت کی خبر بھی عام رہی۔اداکار مورگن فری مین نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ خبر اچھی ہے لیکن وہ ان لوگوں میں سے نہیں جو خوشی سے بے قابو ہوجائیں۔امریکی ہدایتکارQUENTIN TARANTINO کا کہناتھا کہ وہ اس خبر سے بے حد حیران ہوئے۔مشہور میزبان اوپرا ونفرے کے مطابق جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔اداکارہ و گلوکارہ کیٹی پیری نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعدوہ خود کو کسی حد تک پر سکون محسوس کر رہی ہیں۔ پیرس ہلٹن کاکہناتھا کہ وہ اس خبر سے بہت خوش ہیں۔