تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 6:0

مونس الٰہی کی بینکنگ کورٹ میں پیشی،ایف آئی اے نے چالان پیش نہ کیا

جنگ نیوز -
لاہور…بینکنگ کورٹ نے این آئی سی ایل کیس ملوث چوہدری مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی اے کی جانب سے چالان نہ پیش کئے جانے پر سماعت بارہ مئی تک ملتوی کردی،مونس الٰہی کودیگر تین ملزمان محمد مالک، خلیل اور رضوان کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں بینکنگ کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے مونس الٰہی کے حق میں نعرے بازی کی۔ دوران سماعت بینکنگ کورٹ کے جج عبدالرشید نے ایف آئی اے کوہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائے۔میڈیا سے گفتگو میں مونس الٰہی کے وکیل رائے بشیرنے اپنے موکل پرعائد کئے گئے تمام الزامات کوبے بنیاد قرار دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.