12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
موسم بہتر ہونے سے بجلی کے شارٹ فال میں کمی
جنگ نیوز -
لاہور…پیپکو کی طرف سے بجلی کی پیداوار تو جوں کی توں ہے تاہم موسم بہتر ہونے سے طلب میں خود بخود کمی آ گئی۔ شارٹ فال کم ہونے کے باعث شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔موسم بہتر ہونے سے بجلی کی طلب کم ہو کر سترہ ہزار پانچ سو چون میگاواٹ کی سطح پرآ گئی۔ تاہم پیداوار اب بھی چودہ ہزار سات سو بتیس میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال کم ہو کر دو ہزار آٹھ سوبائیس میگاواٹ ہو گیا جس سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی آ گئی۔ شہروں میں سات گھنٹے جبکہ دیہات میں بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو چھ سو پچاس میگا واٹ بجلی فراہم کی گئی۔