12 اگست 2011
وقت اشاعت: 11:48
سرفراز کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا تھا،عدالت کے مشکور ہیں،لواحقین
جنگ نیوز -
کراچی…انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سرفراز شاہ قتل کیس کے ملزمان کو سنائی گئی سزاوٴں پر سرفراز کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ سننے کے بعد جیونیوزسے بات کرتے ہوئے سرفراز شاہ کے والد امین شاہ نے کہا کہ عدالت کا مشکور ہوں،فیصلہ میرٹ پر ہوا،فیصلے کو برقرار رکھا جائے، ہم نے اپنا فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑا تھا،امین شاہ نے از خود نوٹس لینے پر چیف جسٹس پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا سرفراز شا ہ کی والدہ نے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا تاہم انھوں نے کہا کہ تمام ملزمان کو موت کی سزا دینی چاہیے تھی،،انھوں نے کہا کہ میرا بیٹا تڑپ تڑپ کر مرا ہے مجھے اس دن خوش ہونگی جس دن ملزم شاہد ظفر کو سزائے موت ملے گی۔