12 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:37
کراچی :درندہ صفت کارروائی،مسافروں سمیت بس نذر آتش،مسافر جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی…ٹاور کے قریب نامعلوم شر پسندوں نے مسافروں سے بھری بس کو آگ لگادی جس کے نتیجہ میں ایک مسافر بھی جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ذرائع کے مطابق ایک منی بس جس کا روٹ نمبرW-11 تھا مسافروں سے بھر ی ہو ئی تھی کہ مسلح دہشت گردوں نے مسافروں کو اتارے بغیر ہی نذر آتش کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے،زخمی اور جاں بحق ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال ذرائع نے جھلسی ہو ئی لاش اسپتال لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔واقعے میں متعدد مسافر زخمی بھی ہو ئے جنہیں قریب واقع اسپتال میں طبی امدادکے لئے لایا گیا ۔کراچی میں آج افطار کے ہی وقت سے جلاؤ گھیراؤ کے مختلف واقعات میں کم از کم6گاڑیوں کو نذر آتش کیا جا چکا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ جا ری ہے ،فائرنگ کے یہ واقعات ٹاور،کیماڑی،گلستان جوہر،ایئر پورٹ،چھوٹا گیٹ،صدر ایمپریس مارکیٹ،ماڑی پور،ناظم آباد بورڈ آفس اور دیگر علاقوں میں ہو ئے ۔