13 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:33
لاہور:ماڈل ٹاوٴن سے 63سالہ امریکی شہری اغواء
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور کے علاقے ماڈل ٹاوٴن سے تریسٹھ سالہ امریکی شہری کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ،ماڈل ٹاوٴن 49 جے بلاک میں سحری کے اوقات میں دو گاڑیوں میں سوار 10 سے 12 افراد گارڈز پر تشدد کرتے ہوئے گھر میں گھس گئے، اور وہاں رہائش پذیر 63 سالہ امریکی باشندے جسٹن وارنر کو اغوا کرکے لے گئے ، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،امریکی شہری کی تلاش کے لیے شہر کے خارجی اور داخلی راستوں پو پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدل رزاق چیمہ نے میڈیا کو بتایا کہ تحقیقات کیلئے گھر کے ملازمین کو حراست میں لے لیا گیاہے۔