تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:40

گلگت،بلتستان،خیبرپختونخوا،بلوچستان اور سندھ میں بارش کا امکان

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ملک کے بیشتر مقامات پر بارشیں دینے والا موسمی سسٹم بدستور قائم ہے اور آج شام یا رات کو وسطی اور بالائی پنجاب کے ساتھ کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور آئندہ 24 گھنٹوں میں شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ،بالائی پنجاب،خیبرپختونخواہ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوئی،سب سے زیادہ بارش لاہور میں 86 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی، اوکاڑہ 62، سیال کوٹ 48، گوجرانوالہ 44، ساہی وال 43، سرگودھا 32 ملی میٹر بارش ہوئی، جہلم میں 31، منڈی بہاوٴالدین 25، چکوال 23، مری 12، بہاول پور 8، راول پنڈی ، اسلام آباد 7 ملی میٹر بارش ہوئی، اسی طرح کوٹلی میں 46، راولاکوٹ 22، کالام 15،پشاور 13، گڑھیی دوپٹہ 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، سندھ میں بھی جیکب آباد میں 22 ملی میٹر، روہڑی 13، لاڑکانہ و موہنجودڑو 10، پڈعیدن 7 اور چھور میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، آج شام اور رات پنجاب اور کشمیر کے اکثرمقامات پر تیزہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران راول پنڈی،اسلام آباد،گوجرانوالہ،لاہور، سرگودھا، فیصل آباد اور کشمیر میں چند مقامات موسلادھار بارش کا امکان ہے، اسی طرح گلگت بلتستان ، خیبرپختونخواہ، شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ میں بھی کہیں کہیں بارش کی توقع ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.