تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:9

کراچی میں ہڑتال سے صورتحال کشیدہ،16گاڑیاں جلا دی گئیں

جنگ نیوز -


کراچی…افضل ندیم ڈوگر…کراچی میں کل سے اب تک سولہ گاڑیاں جلادی گئی ہیں۔ سندھ بھر میں قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کمشنری نظام کے خاتمے کے خلاف ہڑتال کی وجہ سے بعض علاقوں میں صورت حال کشیدہ ہے۔ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی نمبر ایک کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو آگ لگادی۔ شارع فیصل ٹیپو سلطان روڈ پر نامعلوم افراد نے ٹائر جلا کر سڑک بند کرنے کی کوشش کی۔ سائٹ میں واقعے حبیب بینک کے قریب نامعلوم افراد نے پتھراوٴ کرکے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ پولیس کے مطابق گلشن حدید کے قریب لنک روڈ آئل ٹینکر کو آگ بھی لگادی گئی ہے بنارس ، قصبہ کالونی ، کٹی پہاڑی اور پیر آباد تھانے کی حدود میں 6موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی گئی۔گزشتہ رات متاثر ہونے والے علاقے ناظم آباد 2 نمبر ، پاپوش نگر، گول مارکیٹ اور گلشن اقبال کے مختلف علاقوں میں دکانیں اور کاروبار کھلنا شروع ہوگئے اور معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.