13 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:9
عالمی معیشت کو نئے اور شدید خطرات کا سامنا ہے، سربراہ عالمی بینک
جنگ نیوز -
سڈنی…عالمی بینک کے صدر رابرٹ زوئلیک نے کہا ہے کہ یورپ کے قرض بحران کے باعث عالمی معیشت کو نئے اور پہلے سے زیادہ شدید خطرات کا سامنا ہے۔ایک غیرملکی جریدے سے گفت گو میں عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ وسط سے طویل مدت میں، امریکا کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کے مقابلے میں یورپ کے قرض بحران کا مسئلہ زیادہ سنگین ہے، جس سے نمٹنے کے لیے یورپی یونین کے اب تک کے اقدامات ناکافی ہیں۔ مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات جتنی جلدی لیے جائیں،بہتر ہوگا۔ عالمی بینک کے صدر کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت کو آج جن خطرات کا سامناہے، وہ 2008 کے بحران سے مختلف ہیں۔ آج ترقی یافتہ معیشتوں میں ان خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے 2008 کے مقابلے میں گنجائش کم ہے۔