تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:20

پی پی جرمنی کی جانب سے پاکستانیوں کوجشن آزادی کی مبارکباد

جنگ نیوز -
برلن… رضا چوہدری…پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کی طرف سے جشن یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کومبارک بادیتے ہوئے کہا کہ آزادی کے دن ہم سب کو اس عہد کا اعادہ کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کو ایک جمہوری ،پرامن،خوشحال ،طاقتور،بنانے اور قائداعظم محمد علی جناح کی سوچ، ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹوشہیدکے دیئے ہوئے عوامی فلسفہ کے مطابق بنانے میں اپنا اپنا کردار کریں گے۔پی پی کے قائم مقام صدر سیدظفرعباس نے اپنے ساتھیوں سمیت مشترکہ بیان میں کہاکہ اس پاک وطن کو حاصل کرنے کے لئے ہمارے بزرگوں نے جو ا قربانیا ں دیں تھیں،ان کو ہم صرف اِسی طرح بہترانداز میں خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن آج جن مشکلات کا شکار ہے اس سے اپنے ملک کو نکالنے کے لئے ہرپاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔پاکستان کو آمروں اور ان کی باقیات نے اس مقام پرلا کھڑا کیا ہے کہ اس کی سا لمیت کوخطرات لا حق ہیں ۔ پاکستان میں عوام کی منتخب کی ہوئی پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت جس اندازمیں قومی مفاہمت کی پالیسی کے مطابق جمہوری طاقتوں ساتھ لے کرملکی مسائل کوحل کررہی ہے انشااللہ بہت جلدپیپلز پارٹی کی حکومت پاکستان کو ان مشکلات سے نکالنے اور اس کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں کامیاب ہوگی،اورپاکستان پھر ایک مرتبہ امن کاگہوارہ بنے گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.