13 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:20
جی ایچ کیو حملہ کیس،مرکزی ملزم ڈاکٹر عثمان کو سزائے موت سنادی گئی
جنگ نیوز -
راولپنڈی…فوجی عدالت نے راول پنڈی میں جی ایچ کیو پر حملے کرنے کے مقدمہ میں سات مجرموں کو سزا سنادی ہے ، واقعہ کے مرکزی کردا ر عقیل عرف ڈاکٹرعثمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے ۔ دس اکتوبر 2009ء کو جی ایچ کیو پر حملے کے بعد فوجی عدالت نے ڈاکٹرعثمان سمیت گرفتار سات افراد کو کا ٹرائل شروع کیا تھا ، ذرائع کے مطابق فوجی عدالت نے ڈاکٹرعثمان کو سزائے موت سنانے کے ساتھ اس کے ساتھی اور سابق فوجی عمران صدیق کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ، اس کے ساتھ تین دیگر سویلین مجرمون کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دو سویلین مجرموں کو سات ، سات برس قید کی سزا سنائی گئی ہے ، جی ایچ کیو پر حملے میں دس سے زائد فوجی شہید ہوگئے تھے جبکہ دس میں سے نو حملہ آورے بھی مارے گئے تھے ، حملہ آوروں مین شامل ڈاکٹرعثمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔