تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:20

10صوبے بنیں لیکن پاکستان کی بنیاد پر، شہباز شریف

جنگ نیوز -


بہاولپور…وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرائیکی صوبہ یا بہاول پور صوبہ کے لئے مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف تیار ہیں ،لیکن یہ صوبے پنجاب کی بنیاد پر نہیں پاکستان کی بنیاد پر ہونے چاہیئے۔بہاول پور میں فلائی اوور کے افتتاح کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو بے عزت کیا جا رہا ہے ،سپریم کورٹ کے فیصلے نہ ماننے والے کیسے سرائیکی صوبہ یا بہاول پور صوبہ دیں گے ،انہوں نے کہا کہ نئے صوبے چاہے 10 بھی بنے،لیکن پاکستان کی بنیاد پر بننے چاہیے،پنجاب کی بنیاد پر نہیں ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں کے اکا برین پر مشتمل ایک کمیشن بنایا جائے ،جو صوبوں کے وسائل اور مسائل پر ایک پروگرام دے اور اس کی بنیاد پر نئے صوبے بنائے جائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غریبوں کے علاج کے لئے پیسے نہیں ہیں ،اور صدرزرداری ملک کو لوٹے جا رہے ہیں ،اب وہ سرائیکوں اور بہاول پور کو بھی لوٹیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے دھمکیاں دیتے ہیں ،مجھے پتہ ہے کہ یہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں ،زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے۔سن لو زرداری مجھے تمہاری دھمکیوں کی کوئی پروا نہیں ہے ، میں لوٹ مار کو عیاں کرتا رہوں گا،اس کام کے لئے چاہے میری جان بھی چلی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نندی پور کے مقام پر 4سو میگا واٹ کا بجلی گھر لگ رہا تھا،ڈیڑھ سال سے مشینری کراچی میں پڑی ہے،رشوت اور بھتہ نہ دینے کے باعث منصوبے کو مکمل نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.