تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:20

اسلام امن و محبت کامذہب ہے، دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ، علامہ نذیر احمد

جنگ نیوز -
ٹوکیو…عرفان صدیقی… اسلام امن،محبت، پیار،صبر اور علم کا نام ہے دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔اسلام امن محبت اور کردار سے پھیلا اور آج پوری کائنات میں اسلام کے نام لیوا موجود ہیں، دن رات 24گھنٹے کے اندر روئے زمین میں ہر وقت اذان کا بلند ہونا اسلام کا دین حق ہونا ہے۔ یہ بات سفیر عالم علامہ نذیر احمد خان نے مرکز منہاج القرآن میں نماز جمعہ کے خطاب میں کہی۔محمد انعام الحق کی جانب سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلام کے نام پر دہشت گردی اور خود کش حملہ کرکے مساجد اور دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں ،بازاروں،تجارتی مراکز ،بے گناہ لوگوں، بچوں اور عورتوں کو ہلا ک کرنے والے اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کر رہے ہیں ۔ اسلام غیر مسلم لوگوں کے جان ومال ان کی عبادت گاہوں ،درختوں جانوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد اسلام کے ٹھیکیدار اپنی کم علمی اور نادانی میں اسلام ،مسلمانوں اور پاکستان کو بدنام کر رہے ہیں۔ پاکستان کی بقا صرف اور صرف اللہ تعالی اور اس کے پیارے حبیب نبی اکرم ﷺکے نظام مصطفوی انقلاب میں ہے۔اور حضرت قائد اعظم رحمتہ اللہ کے بعد جس کو بھی ملک کا اقتدار ملا اس نے جی بھر کر پاکستان میں لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کیا ۔اور اب پاکستان میں حضرت بنی کریم ﷺکے نظام مصطفوی انقلاب کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔ اور انشاء اللہ پاکستان بہت جلد عالم اسلام اور اقوام عالم کی قیادت کرے گا۔ اس کے لئے پوری پاکستانی قوم کو تیار ہونا ہوگا۔ اور اپنے کردار سے تبدیلی لاناہوگی۔علامہ نذیر احمد خان نے اس موقع پر مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو شہر اباراکی کین میں عالمی امن ،اتحاد امت ،دہشت گردی کے خاتمہ،عالم اسلام اور پاکستان کی بقا ،امن ،ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.