13 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:20
ڈیلس:اے پی ایم ایل کی جانب سے پرویز مشرف کی سالگرہ کا انعقاد
جنگ نیوز -
ڈیلس…زاہد اخترخانزادہ…آل پاکستان مسلم لیگ ڈیلس کی جانب سے پرویز مشر ف کی سالگرہ کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب کا اہتمام فن ایشیا ہال میں کیا گیا، تقریب میں آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیدارن اور کارکنان کے علاوہ معززین شہر نے بھی شرکت کی،سالگرہ کی تقریب میں پاکستانی فلمی جوڑے سعود اور جویریا نے بھی خصوصی طور پرشرکت کی۔ اس موقع پر ریجنل کوآڈینیٹراے پی ایم ایل ڈیل جاوید صدیقی نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ پاکستان میں تیسری بڑی سیاسی قوت کے ساتھ ابھر رہے ہے اور وہ دن دور نہیں جب یہ ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہوگی۔۔انہوں نے کہا کہ سالگرہ کے موقع پر اپنے قائد جنرل پرویز مشرف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کی دعا بھی کی۔سالگرہ کا کیک جاوید صدیقی، ڈاکٹر تسنیم آغا، ندیم اختر سیمت دیگر رہنماوٴں نے کاٹا، سالگرہ سے قبل ایک افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔