تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 10:42

ظفر قریشی کو کا م سے روکنے کے نئے حربے اور ہتھکنڈے

جنگ نیوز -


لاہور…این آئی سی ایل اسکینڈل کی تحقیقات میں مصروف ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر قریشی کو لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں جانے کی اجازت نہ ملی۔ اس سے پہلے بم کی اطلاع پر ایف آئی اے بلڈنگ اور اس سے ملحقہ عمارتیں خالی کرا لی گئی تھیں۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے جب لاہور آفس آئے تو انہیں ایف آئی اے حکام نے عمارت میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی اور دروازے پر لگایا گیا تالا کھولنے سے انکار کر دیا۔ اس سے پہلے ایف آئی اے کی عمارت بم کی افواہ پر خالی کرا لی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بم کی اطلاع ایف آئی اے کے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ملی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چیکنگ کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دے دیا تاہم اس کے باوجود ایف آئی اے کا دفتر بند کر دیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ظفر قریشی نے لاہور آفس میں این آئی سی ایل کیس کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ بلا رکھی تھی جس میں اہم شخصیات کی گرفتاری کے فیصلے متوقع تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ این آئی سی ایل کیس کے سلسلے میں بلائی گئی میٹنگ کو منسوخ کرانے کے لئے ہی بم کی افواہ اڑائی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.